اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے فلسطینیوں سے مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔
ابوعبیدہ نے ایک بیان میں فلسطینی مزاحمت کے معروف رہنما فتحی خازم المعروف ’’ابو رعد‘‘ کی شہادت پر فلسطینی عوام سے تعزیت کی۔ فتحی خازم جنین شہر کی ایک معروف شخصیت اور دو فلسطینی شہداء کے والد تھے، جو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان نے فتحی خازم کی خدمات اور مقام کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی روح دیگر فلسطینی شہداء کے ساتھ جا ملی ہے۔
ابوعبیدہ نے مسجد الاقصیٰ کو نذرِ آتش کیے جانے کے واقعے کی برسی کے موقع پر، اور مقبوضہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں، مغربی کنارے اور القدس کے تمام فلسطینیوں سے مسجد الاقصیٰ اور اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔
انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت کریں، اسرائیلی آبادکاروں کا مقابلہ کریں اور فلسطینی شہداء کے خون کا بدلہ لینے کے لیے کارروائی کریں۔
آپ کا تبصرہ